ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور:  تریکیرے جھیل سے بر آمد ہوئی شنکر نارائن پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل کی لا ش

کنداپور:  تریکیرے جھیل سے بر آمد ہوئی شنکر نارائن پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل کی لا ش

Thu, 22 Aug 2019 13:26:28    S.O. News Service

کنداپور 22/اگست (ایس او نیوز) شنکر نارائن پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل ملّیشپا کی لاش مشکوک حالات میں چکمگلورو ضلع کے تریکیرے میں واقع اس جھیل سے برآمد ہوئی ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ ملّیشپا نے 16اگست سے چھٹی لے کر اپنے گاؤں جانے کے لئے نکلا تھا۔لیکن وہ اپنے گھر نہیں پہنچا اور20 اگست کو اس کی موٹر بائک تریکیرے تعلقہ کے بیٹڈا ہلّی گاؤں میں واقع ایک جھیل کے کنارے پائی گئی۔ مقامی لوگوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی تو فائر بریگیڈ عملے کی مدد سے پولیس نے جھیل میں تلاشی لینے کے بعد ملّشپّا کے باقیات برآمد کرلئے۔ملّشپا کی موت کے تعلق سے عوام کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں اور پولیس بھی اس پر اسرار معاملے کو حل کرنے کے لئے تحقیقات میں لگ گئی ہے۔ملّشپا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک غیر شادی شدہ نوجوان تھا اور اس نے 2015میں پولیس کی ملازمت اختیار کی تھی اور تب سے اب تک شنکر نارائن پولیس اسٹیشن میں ہی تعینات تھا۔


Share: